اسلام کے خلاف ہولناک سازش، ذمّہ دار کون؟

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں جماعت احمدیہ کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔ یہ یکطرفہ پروپیگنڈا، دراصل احمدیوں پر ہونے والے مظالم کی لہر میں مزید اضافہ کرنے کا سبب بنتا ہے، جماعت کی طرف سے ان بے سروپا الزامات کا دلیل اور ثبوت کے ساتھ ہمیشہ سے ہی جواب دیا جاتا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ عوام الناس کے کمزور اذہان کو مزید زہرآلود کرنے کی اس شر انگیز اور خوفناک مہم کے پیچھے بعض خفیہ ہاتھ ہیں جو ملکوں کی امن و سلامتی کے بھی دشمن ہیں۔  اس کتابچہ میں بانی جماعت احمدیہ پر دعویٰ خدائی کرنے، مقام محمدیﷺ میں کمی کرنے، عصمت انبیاء کے خلاف لکھنے، اہل بیت اور امہات المومنین کی گستاخی کے سراسر جھوٹے اور بےبنیاد الزامات کا جواب دیا گیا ہے، نیز بتایا ہے کہ انگریز کا خودکاشتہ پودا، او ر اسرائیل کا ایجنٹ ہونے، حج کےلئے مکہ معظمہ کی بجائے قادیان دارالامان کی طرف رخ کرنا، اور امت مسلمہ کے خلاف بدکلامی جیسے بےہودہ الزامات کا کافی و شافی جواب دیا گیا ہے۔