الحجۃ البالغہ فی وفات الذی ظھر فی ناصرہ

وفات مسیح ناصری ؑ

حضرت مرزا بشیر احمدؓ، ایم اے

حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ نے پہلی دفعہ 1917ء کو عالم نوجوانی میں کالج کی تعلیم سے فراغت کے بعد یہ رسالہ تصنیف فرمایا تھا، اور پھر دوبارہ قریبا ساڑھے 38 سال کے بعد 1955ء میں دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیاجس کے آخر پر ایک تتمہ شامل کیا گیا تھا، بعد میں بھی اس کتاب کی متعدد دفعہ  اشاعت ہوتی رہی کیونکہ وفات مسیح کا مسئلہ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے دعویٰ کے ساتھ بھی بنیادی تعلق رکھتا ہے اور مسیحیت کے دجالی فتنہ سے بھی براہ راست متعلق ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ؓ کی نوجوانی کی یادگار اس کتاب میں عقیدہ وفات مسیح کی اہمیت، دعویٰ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام، رفع الی السماء، معراج، واقعہ صلیب کے اصل اور درست حالات، نزول کی حقیقت، وفات مسیح پر اجماع صحابہ ، رجوع موتیٰ وغیرہ کے متعلق قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کے دلائل سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور مخالفین کے بعض اعتراضات کا جواب بھی دیا گیا ہے۔

موجودہ ایڈیشن نظارت نشر واشاعت قادیان دارالامان نے 2016ء میں شائع کیا تھا۔