انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

۔
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

قرآن کریم میں مذکور انبیاء علیھم السلام کی دعاؤں پر مشتمل اس مجموعہ کی اضافی خوبی یہ ہے کہ ان دعاؤں کو مختصر پس منظر اور پیش منظر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اور کتاب کا حجم بھی ایسا ہے کہ لوگ سفر و حضر میں ساتھ رکھ کراپنے خالق و مالک کے سامنے انبیاء علیھم السلام کی زبان سے ادا ہونے والی مقبول دعاؤں کا ورد باآسانی کرسکتے ہیں۔ ان قرآنی دعاؤں کا اردو ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے ترجمہ القرآن سے لیا گیا ہے اور کتاب کے آغاز میں دعا، اس کی قبولیت، اہمیت و برکات کے متعلق  قرآن کریم ، احادیث مبارکہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی مواد پیش کیا گیا ہے۔