انوار خلافت

مجموعہ تقاریر

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

یہ کتاب ان خطابات کا مجموعہ ہے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت کے دوسرے جلسہ سالانہ پر 27، 28 اور 30 دسمبر 1915ء کو ارشاد فرمائے۔ بعدازاں اس مجموعہ کو کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔

علاوہ دیگر موضوعات کے آپ نے پیش گوئی : اسمہ احمد کی تشریح و تفسیر، مسئلہ نبوت کی وضاحت، جماعت کی عملی حالت کی اصلاح و بہتری، مختلف فتنوں کی حقیقت اور آئندہ کے لئے انتباہ کے ساتھ ساتھ آپ نے اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کرشن ، بدھ اور مسیح و مہدی ہونے کے دعاوی کے ثبوت فراہم کئے۔ اور آخر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک سے زیادہ نام رکھنے کی 10 حکمتیں بیان فرمائیں۔