بدرگاہ ذیشانؐ

منتخب نعتوں کا مجموعہ

۔
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے متبعین کی محبت رسول ﷺسے زمانہ آگاہ ہے۔آپ علیہ السلام کی پیدا کردہ جماعت جانی ، مالی اور قلمی طور پر اس راہ میں فدا ہے۔ لجنہ اماء اللہ ۔۔ نے 77 احمدی شعراء کا منظوم نعتیہ کلام کا مجموعہ مرتب کرکے دکھایا ہے کہ یہ گروہ عاشقاں صرف نثر ہی نہیں بلکہ شاعری کے توسط سے بھی اپنے آقا و مطاع کی بلند شان کے بیان اور اس سے اظہار عقیدت ومحبت میں یگانہ روزگار ہے۔ اس مجموعہ میں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کا اردو، عربی اور فارسی نعتیہ کلام سے آغاز کرکے حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ  اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے بعد احمدی احباب و خواتین کا نعتیہ کلام پیش کیا گیا ہے جس کا سرسری مطالعہ ہی اس الٰہی سلسلہ کے بہت سے معترضین کے بے سروپا اعتراضات اوران کی  ناواقفیت کو ختم کرنے کے لئے کافی ہے۔