بیسویں صدی کا علمی شاہکار

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کا پیدا کردہ لٹریچر زبردست جامعیت کا حامل ہے اور ہر دور کے پیش آمدہ مسائل کے حل کے لئے اس میں سامان موجود ہیں نیز بے شمار علوم اور مضامین بطور بیج آپ کی تحریرات میں موجود ہیں۔ آپ کےاس غیر معمولی لٹریچر کی عظمت اور رفعت کا ایک ثبوت وہ خوشہ چینی بھی ہے جو آپ کے مخالفت میں کھڑے ہونے والے علماء نظم و نثر میں آپ کے کلام سے کرتے رہے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق درج ذیل عناوین اور مضامین ہیں جن میں مسلم علماء آپ سے خوشہ چینی کرچکے ہیں۔ حمد باری تعالیٰ۔ عظمت قرآن مجید۔ شان مصطفیٰﷺ۔ تصوف۔ اخلاقیات۔ فلسفہ احکام شریعت۔ علم الارواح۔ علم مکاشفہ۔

زیر نظر کتاب میں پیش کی گئی یہ تحقیق مولانا موصوف کی کثرت مطالعہ اور عرق ریزی پر دال ہے۔