تحریک وقف نو

خطبات

حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒ

حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے تائید الٰہی سے ایک نہایت بابرکت تحریک کا اجراء فرمایا جو تحریک وقف نو سے موسوم ہے۔ اس کتاب میں حضورؒ کے ان پانچ خطبات جمعہ کو مرتب کیا گیا ہے جن میں واقفین نو اوران کے والدین اور تربیت پر مامور احباب کےلئے خاطر خواہ رہنمائی کا سامان موجود ہے ۔اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنز کی شائع کردہ اس 118صفحات کی کتاب میں  سہولت کی خاطر ہر خطبہ جمعہ سے مضامین کا خلاصہ آغاز میں بطور فہرست درج کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ بتاتا ہے کہ وقف کی کیا اہمیت ہے اور واقفین زندگی کی تربیت، دینی و دنیاوی تعلیم ، مختلف زبانیں سیکھنے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مہارت پیداکرنے کی کتنی خاص اہمیت ہےالغرض حضور ؒ نے اپنے خطبات میں آئندہ برسوں کا جامع پروگرام مہیا فرمایاہے۔