تحریک پاکستان اور جماعت احمدیہ

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

جماعت احمدیہ مسلمانان عالم کی خادم جماعت ہے جس کی تاریخ دینی اور ملی کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ خصوصاً تحریک پاکستان کے ملی جہاد میں اس نے جو عظیم الشان خدمات  سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ مگر افسوس کہ وہ کانگریسی اور احراری علماء جو ہمیشہ تحریک پاکستان کے مخالف رہے وہ جماعت کی روز افزوں ترقیات سے خوف زدہ ہوکر اور اپنی سیاسی وسماجی دوکانداری کو مٹتا ہوا دیکھ کر نہایت بے دردی کے ساتھ اصل حقائق کو مسخ کرکے یہ پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں کہ احمدی قیام پاکستان کے مخالف تھے، حالانکہ یہ بات حقائق سے  سراسر منافی ہے۔

مولانا دوست محمد شاہد کی مرتب کردہ اس مختصر کتاب کا مطالعہ مخالفین کے ناپاک اور ظالمانہ پروپیگنڈا کی قلعی کھولنےکے لئے کافی ہوگا۔ ایڈیشنل نظارت اشاعت و وکالت تصنیف کی طرف سے لندن سے شائع کئے جانے والے اس مختصر کتابچہ سے یہ اندازہ لگانا نہایت سہل ہوجائے گا کہ قیام پاکستان میں جماعت احمدیہ کاکردار کتنا عظیم اور فقید المثال تھا۔