تذکار مہدی

روایات سیدنا محمود

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

مرتبہ: حبیب الرحمٰن زیروی

’تذکار مہدیؑ‘ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں ان روایات کا مجموعہ ہے جو حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ عنہ نے مختلف مواقع پر بیان فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مکرم  حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کو جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے الحکم، بدر، الفضل، خطبات محمود، انوارالعلوم اور تفسیر کبیر سے ان روایات کو اکٹھا کیا ہے۔ سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر ریسرچ سیل نے اس مسودہ کی پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی چیکنگ کا کام کیا اور مفید اصلاحات تجویز کیں۔ اللہ تعالیٰ سب کام کرنے والے احباب کو جزائے خیر سے نوازے۔