اُردو ترجمہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ۱۸۹۷ء میں ایک عیسائی احمد شاہ نے ایک نہایت ہی گندی اور دل آزار کتاب ’’اُمَّھات المؤمنین‘‘ کے نام سے شائع کی اور کا ایک ہزار نسخہ بذریعہ ڈاک ہندوستان کے علماء اور معززینِ اسلام کو مفت بھیجا گیا تا ان میں سے کوئی اس کا جواب لکھے۔ تمام مسلم انجمنوں نے تو اس کتاب کی اشاعت رُکوانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ میں میموریل بجھوانے شروع کردئیے اور ان کی توجہ اسی طرف مبذول رہی مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مئی ۱۸۹۸ء میں اس کتاب کے ردّ میں ایک کتاب البلاغ جس کا دوسرا نام فریادِ دد ہے، تحریر فرمائی اور اس کا ایک حصہ عربی فصیح بلیغ میں بعنوان ’’ ترغیب المؤمنین فی اعلاء کلمة الدین‘‘ تحریر فرمایا۔ یہ عربی حصہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فوری طور پر ۱۳۱۶ھ بمطابق مئی ۱۸۹۸ء میں ’’ترغیب المؤمنین فی اعلاء کلمة الدین‘‘ کے نام سے فارسی ترجمہ کے ساتھ شائع کردیا تھا۔
اس عربی تصنیف کا اُردو زبان میں ترجمہ افادہٴ عام کے لئے شائع کیا گیا ہے۔ اس میں عربی متن اور اس کا اُردو ترجمہ بالمقابل دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔