تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

عاصم جمالی۔ نصراللہ خان ناصر
شائع کرده مجلس انصاراللہ

قرآن کریم کی سورۃ جمعہ میں درج پیش گوئی کے عین مطابق حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی بعثت ہوئی تو آپ نے احادیث میں درج پیش گوئی کےمطابق اپنی مختلف تصنیفات میں اپنے 313 اصحا ب صدق و صفا کا ذکر فرمایا۔ زیر نظر کتاب میں قابل قدر مؤلفین نے تین سو تیرہ اصحاب پر تحقیق و تالیف کا کام نہایت محنت اور عرق ریزی کے ساتھ کیا ہے اور ان صدق بھری روحوں کے کوائف و احوال جمع کئے ہیں۔

اس کتاب کی تالیف کا آغاز ماہنامہ ‘‘انصار اللہ’’ میں شائع ہونے والے ان مضامین سے ہوا ، جو صحابہ کرام حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی روح پرور اور ایمان افروز یادوں کے بارہ میں شائع کی جاتی رہیں۔ اس قیمتی اور ایمان افروز اثاثہ کو کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔