جماعت احمدیہ کا تعارف

م ا خ، مربی سلسلہ
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

مکرم مربی صاحب نے بہت محنت سے جماعت احمدیہ کے تعارف کے حوالہ سے ضروری معلومات اور اساسی تفصیلات پر مشتمل قریباً ایک ہزار صفحات کی یہ کتاب مرتب کی جس نے جماعت احمدیہ عالمگیر کے بابرکت نظام کا مکمل ڈھانچہ قارئین کے لئے سمجھنا آسان کردیا ہے۔ مختلف ابواب میں تقسیم اس کتاب کے مطالعہ سے انسان گلشن احمدیت کی کیاریوں کی سیر کرتے ہوئے مختلف گلہائے خوش رنگ و بو سے استفادہ کرنے لگتا ہے۔ جماعتی ترقیات کا احاطہ کرنا ایک محال امر ہے ، اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ جماعت کی صد سالہ تاریخ پر نگاہ ڈالتے ہوئے ان اداروں، نظاموں اور منصوبوں سے قارئین کو متعارف کروادیا جائے جن سے جماعت کا تابناک حال اورروشن  مستقبل سمجھنا کسی قدر آسان ہوجائے۔ اس کتاب کے پہلے ایڈیشن مطبوعہ 1996ء سے لیکر ایڈیشن 2011ء تک ہونے والی ترقیات اور اضافوں کو بھی شامل اشاعت کرکے مرتب نے کتاب کو مختصر انسائیکوپیڈیا کی شکل دے دی ہے۔