حصارِ

امن و ایمان و یقین

ہادی علی چوہدری

مجلس خدام الاحمدیہ انگلستان نے 1986ء میں مصنف کی یہ کتاب شائع کی تھی جس میں خلافت احمدیہ کے ذریعہ عطا ہونے والے امن و ایمان اور یقین کے حصار کے موضوع پر مواد یکجا کیا گیا ہے، جیسا کہ نزول ملائکہ، تجدید دین، قبولیت دعا کا وسیلہ ہونے پر بات کی گئی ہے اورکتاب کے آخر پرایک باب ’’ناقابل تسخیر‘‘ کے عنوان سے بنایا گیا ہے جس میں  ان ناکام تحریکات پر بات کی گئی ہے جن کے ذریعہ سے دشمنان حق کی طرف سے خلافت احمدیہ کے حصار کو کمزور کرنے اور کمزور دل و دماغ کے لوگوں کو متاثر کرنے اور ان کو ورغلانے کے لئے طرح طرح کے وسوسے پھیلائے جاتے رہے ہیں۔ کتاب کے مواد ایک بڑا حصہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات و فرمودات سے مزین ہے۔