حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے بعد جاری ہونے والے خلافت احمدیہ کے نظام میں تیسرے خلیفہ کے طو رپر چنا۔ مصنف موصوف کی اس کاوش میں سیرت و سوانح کا ایک حسین اجتماع ہے۔ محبت و عقیدت کے جذبات میں گندھی ہوئی اس مختصر کتاب میں اعداد وشمار اور حوالہ جات کا بھی خوب اہتمام کیا گیا ہے۔ یوں مختلف لحاظ سے یہ ایک اچھوتی کاوش ہے۔

کتاب کے آخر پر حضور رحمہ اللہ کے بصیرت افروز خطابات اور لیکچرز پر مشتمل بلند پایہ لٹریچر کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔