حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

احمد اکیڈمی ربوہ کی طرف سے شائع کردہ اس کتابچہ میں نہایت اختصار کے ساتھ خلافت احمدیہ کے مظہر رابع حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی سیرت و سوانح پیش کی گئی ہے جس میں آپ کے  منصب خلافت پر فائز ہونے سے قبل کے حالات مرکزی طور پر درج ہیں اس دور کو بھی تین ادوار میں بانٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ (الف) بچپن اور تعلیم و تربیت۔ (ب) خلافت ثانیہ میں دینی خدمات ۔ (ج) خلافت ثالثہ میں دینی خدمات

نیز کلام طاہر میں سے نہایت وجد آفرین اور پر معارف نعتیہ کلام فرمودہ قبل از منصب خلافت کی بھی جھلکیاں درج کی گئی ہیں۔