حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ان عظیم الشان بزرگوں میں سے ایک تھے  جو قبول اسلام سے قبل بھی اہل عرب کے معزز افراد میں شامل تھے اور رسول کریم ﷺ کی غلامی میں آکر تو یہ عزت اور بھی بڑھ گئی۔ آپ نے بہت فراخی کے دن بھی دیکھے اور پھر سچائی قبول کرنے کی پاداش میں سختیاں بھی دیکھنی پڑیں، مگر اس تنگی کے بعد اللہ نے جلد آپ کو آسائش اور فراخی بھی نصیب کردی ۔

الغرض آپ ؓ ہر طرح کے حالات میں ایک باوفا مسلمان، اپنے آقا کے محبوب اور قریبی ساتھی اور اسلام کے بطل ِجلیل رہے۔ خلافت حقہ اسلامیہ سے چمٹے رہے اور تاریخ اسلام میں ایک عظیم الشان جرنیل کی حیثیت سے خدمات کی توفیق پائی، متعدد معرکوں میں فاتح ٹھہرے، اللہ تعالیٰ نےآپ کو ایک دقیق نظر عطا فرمائی تھی۔ دین و دنیا کی ترقیات سمیٹنے والے اس چمکتے ستارے کو آنحضورﷺ نے عشرہ مبشرہ میں شامل فرمایا تھا۔