حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وصال

اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام پر انکشاف فرمایا کہ بنی اسرائیل کی طرف بھیجے گئے مسیح ابن مریم  رسول اللہ کی وفات ہوگئی ہے اور اللہ تعالیٰ  نے مرزا غلام احمد قادیانی کو ہی مسیح موعود اور ابن مریم بنایا ہے۔ اس پر آپ علیہ السلام نے ہر طرح کی مخالفت اور دشمنی سے بے پروا ہوکر مثالی لٹریچر تصنیف فرمایا، اور بعد تحقیق قرآن کریم کی آیات، احادیث نبویہ،سلف صالحین کی کتب کے حوالوں،مشرق و مغرب کی قدیم و جدید  کتب تاریخ اور طب سے عقلی اور نقلی دلائل کے انبار لگادیئے اورمخالفین کی طرح طرح کی غلط فہمیاں دور کرکے اور بےجا اعتراضات کا رفع کرکے بتا دیا کہ حامل انجیل مسیح ناصری علیہ السلام کی جان واقعہ صلیب میں معجزانہ طور پرمحفوظ رہی، ان کو ہندوستان کی طرف کامیاب سفر کی توفیق ملی اور وہ اپنا مشن مکمل کرکے کشمیر میں وفات پاکرمدفون ہوئے اور دیگر انبیاء کی طرح  داخل جنت ہوچکے ہیں۔

اس مختصر کتابچہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وصال کے موضوع پر اساسی مواد باحوالہ اور یکجا موجود ہے۔