حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ

خطابات

حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒ
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

روز اول سے ہی خلفائے احمدیت نے جماعت احمدیہ عالمگیر کی رکن خواتین اور بچیوں کی دینی و روحانی تعلیم و تربیت کے لئے وقت دیا ہے اور ان کو درپیش ہر طرح کے مسائل کےحل کے  لئے ہمیشہ سے قابل قدر رہنمائی فرمائی ہے۔

قریبا ڈیڑھ صد صفحات پر مشتمل اس مجموعہ میں درج ذیل خطابات کا متن موجودہے  اور ہر خطاب سے قبل مضامین کا خلاصہ چند جملوں میں درج کیا گیا ہے۔ جبکہ متن میں ذیلی عناوین شامل کئے گئے ہیں جن سے پیراگراف کا مضمون سمجھنا مزید آسان ہوگیا ہے۔

(الف) احمدی مائیں۔نئی دنیا کی معمار۔ خطاب فرمودہ: 27 جولائی 1991ء۔جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر اسلام آباد ٹلفورڈمستورات سے خطاب۔

(ب) امن عالم گھروں کی تعمیر نو سے ہی ممکن ہے۔خطاب فرمودہ: 28 جولائی 1990ء۔ جلسہ سالانہ برطانیہ منعقدہ اسلام آباد ٹلفورڈ کے موقع پر مستورات سے خطاب۔

(ج) جنت نظیر معاشرہ۔خطاب فرمودہ: 27 دسمبر 1991ء ۔بمقام قادیان۔ برموقع : صدسالہ جلسہ سالانہ عالمگیر، بھارت۔ قادیان

(د) ملت واحدہ۔ خطاب فرمودہ: 8 ستمبر 1990ء۔برموقع :سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ جرمنی۔ بمقام ناصر باغ جرمنی۔

(و) تبلیغ دین اور تربیت اولاد۔ خطاب فرمودہ: 6 جولائی 1991ء۔ بمقام ٹورانٹو،کینیڈا، برموقع، جلسہ سالانہ لجنہ اماء اللہ کینیڈانیز اس موقع پر بذریعہ ٹیلی فون سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ جرمنی کےلئے جمع ہونے والی مستورات نے بھی استفادہ کیا۔