حیات قدسی

حضرت مولانا غلام رسول قدسی راجیکی ؓ
شائع کرده مجلس انصاراللہ

حضرت مولانا غلام رسول صاحب قدسی فاضل ؓ کا شمار سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ان بزرگوں  میں ہوتاہے جو صاحب رویاء  کشوف تھے۔ آپ صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے گاؤ ں راجیکی میں پیداہوئے تھے۔ آپ نے اپنے سوانح حیات کے تفصیلی حالات خود قلم بند فرمائے تھے جس میں خاندانی حالات سے لیکر عہد طفولیت ، جوانی اور بڑھاپے تک کے ایمان افروز واقعات، نیز قرآن کریم کے سینکڑوں معارف اور قریباً نصف صدی تک کی کامیاب  تبلیغی مہمات، خدا تعالیٰ کی خارق عادت مدد و نصرت، اپنے عارفانہ کلام، رویاء وکشوف، خلفائے احمدیت کی شفقت و عنایات کے واقعات وغیرہ کا ذکر درج کیا ۔ اس مسودہ کو اب تک مختلف مواقع پر حیات قدسی کے نام سے متعدد بار شائع کیا جاچکا ہے۔