خطاباتِ ناصر

خطابات بر جلسہ ہائے سالانہ جماعت احمدیہ

حضرت حافظ مرزا ناصر احمد، خلیفۃ المسیح الثالثؒ

حضرت حافظ مرزاناصر احمد صاحب، خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے جلسہ ہائے سالانہ کے مواقع پر خطابات کا یہ مجموعہ دو جلدوں میں نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے مرتب کیا ہے۔ جلد اول آغاز تا 1973 تک اور جلد دوم 1974 سے 1981 ء کے خطابات پر مشتمل ہے۔ جلد اول میں کل 24 تقاریر ہیں جن میں سے 16 تقاریر قبل ازیں غیر مطبوعہ تھیں اور اس کتاب کی صورت میں پہلی دفعہ طبع ہوئیں۔ جبکہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے جلسہ ہائے سالانہ کے مواقع پرمستورات سے خطابات المصابیح کے نام سے  لجنہ اماء اللہ کی طرف سے الگ سے شائع شدہ ہیں، وہ اس مجموعہ کا حصہ نہیں ہیں۔ ان جلدوں کا مطالعہ بتاتا ہے کہ خدائے قادر وقیوم جن وجودوں کو زمام خلافت سپرد کرتا ہے ان کو اپنی ایک خاص خارق عادت تائید و نصرت سے بھی نوازتا ہے اور ان کی زبان مبارک سے حقائق و معارف اور دقائق و لطائف کے سلسلے جاری فرما دیتا ہے۔ اس قیمتی مجموعہ کی دونوں جلدوں کے آخر پر انڈیکس شامل ہے۔