خطابات مریم

تحریرات، خطابات، پیغامات اور نصائح

حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ
شائع کرده لجنہ اماءاللہ

اس کتاب میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ معروف بہ حضرت چھوٹی آپا رحمھا اللہ تعالیٰ کی تقاریر و تحریرات کو جمع کیا گیا ہے جو وقتاً فوقتاًالفضل، مصباح اور دیگر جماعتی رسائل میں شائع ہوتی رہیں۔ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ کی لخت جگر، ام المومنین حضرت اماں جان رضی اللہ عنہ کی بھتیجی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی زوجیت کا شرف پانے والی اس مقدس ہستی نے احمدی مستورات کی تربیت کی خاطر مختلف مواقع پر جلسوں اور اجتماعات وغیرہ پر تقاریر فرمائیں۔ نیز مرکز سے باہر رہنے والی لجنات کو سالانہ اجتماعات اور اہم جلسوں پر پیغامات بھجوائے تا کہ انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی جاسکے۔ قارئین کی سہولت کی خاطر اس مجموعہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

(1)تحریرات ۔( 2) خطابات۔ (3) پیغامات۔ ( 4) نصائح

حضرت چھوٹی آپا چونکہ حضرت مصلح موعودؓ سے براہ راست تربیت یافتہ وجود تھیں۔ آپ کی شخصیت، نرم مزاجی، شفقت و محبت اور عجز و انکسار کا عکس آپ کی تقریر و تحریر سے بھی عیاں ہے۔ سادہ و سلیس زبان میں بیان کی گئی نصائح اور ہدایات پڑھنے والوں کے دل میں اترتی محسوس ہوتی ہیں اور یہ نہیں لگتا کہ کوئی بات یا نصیحت آپ پر زبردستی مسلط کی جارہی ہے۔ ملت کا درد اور اصلاح معاشرہ کا عزم آپ کی نصائح میں جابجا پایا جاتا ہے۔

یہ مجموعہ 2جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد میں ابتداء سے لیکر 1972ء تک کاقیمتی مواد شامل ہے، باقی مواد 1973ءتا 1997ءکو جلد دوم میں پیش کیا گیا ہے۔