خطابات

خلافت کی اہمیت و برکات کے متعلق

حضرت مرزا مسرور احمد، خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

خدا کے فضل عظیم کی وجہ سے جماعت احمدیہ کو خلافت کے زیر سایہ ایک صدی کا پرشکوہ اور کامرانیوں سے عبارت سفرمکمل  کرنے  کی توفیق ملی اور آنحضورﷺ کی پیش گوئی خلافۃ علی منھاج نبوۃ کےعین مطابق قائم ہونے والی خلافت کی پہلی اور دوسری صدی کے سنگم پر امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی زیر قیادت عالمگیر ترقیات کو دیکھنے اور عہد وفا کی تجدید کی سعادت ملی۔

اس مبارک موقع پر امام جماعت احمدیہ امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فرمودہ درج ذیل پیغام اور خطابات کو اسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنز انگلستان نے یکجا کر کے کتابی شکل دی ہے:

1) عالمگیر جماعت احمدیہ کے نام پیغام۔ برموقع صد سالہ خلافت احمدیہ جوبلی 27 مئی 2008ء

2) صدسالہ خلافت احمدیہ جوبلی کے موقع پر 27 مئی 2008ء کو Excel Centre لندن میں خطاب

3) خطبہ جمعہ فرمودہ، 30 مئی 2008ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن

4) جلسہ سالانہ جرمنی 2008ء کے موقع پر اختتامی خطاب، فرمودہ 24 اگست 2008ء