درثمین مع فرہنگ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

درثمین دنیا کی تاریخ میں ایک منفرد کتاب ہے جو ایک موعود امتی نبی کا منظوم کلام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اشاعت حق اور دفاع اسلام کے لئے غیر معمولی جوش اور تپش عطافرمائی تھی۔ آپ کے علم کلام کے سب موضوعات کمال حکمت سے اس کتاب میں یکجا ہیں۔ ذات و صفات خداوندی، کلام الہی کے حقائق و معارف، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند و بالا اخلاق و احسانات، احکام شریعت کی تبلیغ، ایمان و اعمال صالحہ کا ذکر اور سلسلہ حقہ کی صداقت کے نشانات سب اس سدا بہار گلستان میں موجود ہیں۔

تاریخ میں ہمیں منشی غلام قادر صاحب فصیح سیالکوٹی، حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جمونی ؓاور حضرت حکیم فضل دینؓ صاحب بھیروی کے اسماء اس درثمین کو اوّل اوّل مرتب کرنے والوں کے طور پر ملتے ہیں۔ ان بزرگان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی آپ کی کتب میں جگہ جگہ بکھرے ان موتیوں کو چنااور درثمین کی شکل میں شائع کردیا۔ جزاھم اللہ احسن الجزاء

موجودہ دیدہ زیب ایڈیشن لجنہ اماء اللہ نے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر خوبصورت کتابت کرواکر، گلوسری (مشکل الفاظ کے معانی و تلفظ)سمیت طبع کروایا ہے۔


اس سلسلہ کی مزید کتابیں:

دُرِّثمین اُردو
پُرمعارف اُردو منظوم کلام کا انتخاب 
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ