دورۂ قادیان 1991ء

حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہُ اللہ تعالیٰ

ہادی علی چوہدری

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد الہامات اور رویاء وکشوف میں ہجرت کا اشارہ موجود ہے۔ 8ستمبر 1894ء کو آپ ؑ کو الہام ہوا:  ’’داغ ہجرت‘‘

مشیئت ایزدی سے یہ خبر آپ ؑ کے متبع کامل اور پسر موعود حضرت مصلح موعود ؓ کے دورخلافت  میں پوری ہوئی جب 1947ء میں جماعت احمدیہ نے اپنے دائمی اور محبوب مرکز سے ہجرت کرکے ربوہ پاکستان میں نیا مرکز بسایا۔

ایک طویل دور درویشی اور 44 سال کی لمبی جدائی کے بعد 19 دسمبر 1991ء کے تاریخی دن حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ قادیان میں الٰہی تائید و نصرت کے ساتھ وارد ہوئے۔ اور قادیان میں ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہوا۔

اس تاریخ ساز دورہ قادیان 1991ء کی روئیداد اور حضرت خلیفہ المسیح الرابع ؒ کے اس تاریخی سفر کی گوناں گوں مصروفیات  کو مرتب کتاب ہذا نے محنت شاقہ سے مرتب کیا ، جو اس موقع پر بطور ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن قافلہ کا حصہ تھے۔

دورہ کا پس منظر، روئیداد، صدسالہ جلسہ تشکر، اس کے انتظامات و کوائف کے علاوہ اس کتاب میں حضور ؒ کے 6 خطبات جمعہ کے مکمل متن بھی شامل ہیں جو تاریخی دورہ قادیان اور اس کے ثمرات پر تاریخی دستاویز ہیں۔ نیز نومبر 2011ء میں طبع ہونے الی اس کتاب میں سفر قادیان کی نادر و نایاب تصاویر بھی شامل ہیں۔