دُرّ مکنون

المعروف کلام احمد ۔ دعویٰ سے قبل پُرمعارف منظوم کلام

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

درمکنون المعروف بہ کلام احمد ، حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کا وہ پرمعارف منظوم کلام ہے جو آپ نے دعویٰ سے قبل تحریر فرمایا تھا۔ تب آپ ’’فرخ قادیانی‘‘ کا تخلص استعمال فرمایا کرتے تھے۔اس دیوان فرخ قادیانی کا قریباً تمام  حصہ فارسی زبان میں ہے جبکہ آخر پر ایک نظم بدظنی کی مذمت پر اردو میں بھی درج ہے۔

خالق حقیقی و ہستی باری تعالیٰ کے متعلق گہرے صوفیانہ خیالات و تجربات،نعت رسول مقبولﷺ، حمد و مناجات، پُر سوز دعاؤں اور قلبی جذبات سے بھرے اس کلام کو دسمبر 1916ء میں کتابی شکل دی گئی تھی۔