دینیات کا پہلا رسالہ

حضرت الحاج حکیم مولوی نورالدین، خلیفۃ المسیح الاوّلؓ
شائع کرده مجلس انصاراللہ

پہلی دفعہ یہ رسالہ جنوری 1906ء میں شائع ہواتھا، مجلس انصار اللہ پاکستان نے ٹائپ کرواکر 36 صفحات میں شائع کیا ہے۔

اس رسالہ میں ابتدائی اسلامی مسائل مثلاً وضو، اذان اور نماز وغیرہ کا تفصیلی ذکر ہے۔اوقات نماز، نماز پڑھنے کا طریق، شرائط نماز، ارکان نماز اور واجبات نماز،مفسدات ومکروہات نماز،  وغیرہ تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں۔ بچوں، نو مسلموں اور دینیات کی ابتدائی تعلیم سیکھنے والوں کے لئے اس رسالہ کا مطالعہ ایک بہت بڑی نعمت ہے جس میں دین اور ایمان کی باتیں سلیس انداز میں درج ہیں۔