دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

اصغر علی بھٹی

جماعت احمدیہ کی مخالفت کی تاریخ ایک صدی سے زیادہ طویل ہے۔ زیر نظر کتاب ایک  ایسے شخص  کی مرتب کردہ ہے جو ان مخالفت کی آندھیوں میں عینی شاہد ہے۔ احمدیت کی تبلیغ اور پھر اٹھنے والی مخالفت کا تجزیہ ایک خاصے کا دلچسپ مطالعہ ہے۔ احمدیت پر ہونے والے اعتراضات کی تاریخ کا جائزہ پیش کرکے مصنف نے بتایا ہے کہ کس طرح یہ دشمن مولوی حالات اور وقت کے مطابق اپنے انداز، طریق اور مخالفت کی آگ کو مزید بھڑکانے کے لئے پینترے بدلتے آئے ہیں۔

یوں یہ ختم نبوت کے مقدس نام کو استعمال کرکے جماعت احمدیہ کی مخالفت کا گہرا علمی اور تاریخی جائزہ ہے۔ اور ختم نبوت کا نام استعمال کرنے اور اپنی ساری توجہ اورقوت اس طرف منتقل کرنے کے رجحان کا تاریخی اور مدلل جائزہ پیش کیا ہے۔

یکصد صفحات کی اس کتاب میں اپنے موقف کے حق میں  پیش کئے گئے  دلائل کو نظر اندازکرنا مشکل ہے۔