رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

1898ء تا 1960ء

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ شہرہ آفاق پیش گوئی بابت موعود بیٹے کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

’’دوسری خبر اس پیش گوئی میں یہ دی گئی تھی کہ وہ باطنی علوم سے پُر کیا جائےگا۔ باطنی علوم سے مراد وہ علوم مخصوصہ ہیں جو خداتعالیٰ سے خاص ہیں۔ جیسے علم غیب ہے۔ جسے وہ اپنے ان بندوں پر ظاہر کرتا ہے جن کو وہ دنیا میں کوئی خاص خدمت سپرد کرتا ہے تاکہ خدا تعالیٰ سے ان کا تعلق ظاہر ہو اور وہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان تازہ کر سکیں۔ سو اس شق میں بھی اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص عنائیت فرمائی ہے اور سینکڑوں خوابیں اور الہام مجھے ہوئے جو علم غیب پر مشتمل ہیں۔‘‘

فضل عمر فاونڈیشن کو حضرت مصلح موعودؓ کے رویاء وکشوف کا یہ مجموعہ مرتب کرکے پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔ اس روحانی اور علمی باتوں سے بھری کتاب کا مطالعہ جہاں حضورؓ کے بلند روحانی مقام اور قرب الٰہی کا ثبوت مہیا کرے گا وہاں قارئین کے لئے خدا تعالیٰ کی ہستی پر مضبوط یقین و زندہ ایمان اور ازدیاد علم و عرفان کے حصول کا بھی موجب ہوگا۔