رَدْ تَنَاسُخْ

حضرت الحاج حکیم مولوی نورالدین، خلیفۃ المسیح الاوّلؓ

اس کتاب کو پہلی دفعہ منشی غلام قادر فصیح نے 1891 ءمیں شائع کیا تھا۔ کاتب کی لکھائی میں 40  صفحات پہ مشتمل اس قیمتی کتاب کو دوبارہ دسمبر 1921 ءمیں میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر الفاروق نے شائع کیا۔ آیات کا اردو ترجمہ فٹ نوٹ میں درج کیا گیا ہے۔ انجمن احمدیہ اشاعت اسلام لاہورنے بھی اس کواپنی ویب سائٹ پرجاری کر رکھا ہے۔جس میں آخری دو صفحات شامل نہیں کئے گئے جن پر فاروق ایجنسی قادیان کی طرف سے آریہ عقائد کے رد میں تیار کی گئی 10کتب کا تعارف درج ہے۔

اس کتاب کے شروع میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ کا تحریر کردہ پیش لفظ موجود ہے۔ آریوں کے مایہ ناز مسئلہ تناسخ کا اس رسالہ میں منقولی اورمعقولی رنگ میں رد کیا گیا ہے۔ اور اس مسئلہ پر ایسی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص تعصب سے خالی ہوکر اس کو دیکھے گا وہ کبھی تناسخ کا قائل نہیں رہے گا۔