سفر یورپ 1924ء

حضرت بھائی عبدالرحمٰن قادیان
شائع کرده مجلس انصاراللہ

1924 میں انگلستان کی مشہور عالمی ویمبلے نمائش کے سلسلہ میں  ایک مذاہب کی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ اس کانفرنس میں شرکت اور مذہب اسلام کے متعلق احمدی نقطہ نگاہ پیش کرنے کے لئے سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور دیگر ایک درجن احباب کا قافلہ ماہ جولائی میں قادیان سے انگلستان کے لئے روانہ ہوا۔ اسی سفر کے دوران بیت الفضل لندن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اس مبارک سفر کے آغاز سے اختتام سفر تک حضرت بھائی عبدالرحمن قادیانی یومیہ ڈائری کی صورت میں رپورٹ تیارکرکے ساتھ ساتھ قادیان بھجواتے رہے۔ جو احباب جماعت کے لئے الفضل میں شائع تھیں۔

اس ڈائری کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اسے کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔

پانصد صفحات سے زیادہ ضخیم یہ ٹائپ شدہ مواد جماعتی تاریخ، سفر کے احوال، اور ظاہری و مادی اسباب کے لحاظ سے جماعتی کی تدریجی ترقی کی جھلکیاں لئے ہوئے ہے۔ اس تحریر کی سادگی اور روانی قارئین کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی معیت میں یورپ کی بحری راستے سے دلچسپ اور ایمان افروز سیاحت کی قائم مقام ہے۔ جس میں راستے میں آنے والے  ملکوں  کی ضروری معلومات اور مصنف کے گہرے مشاہدات کا کافی بڑا ذخیرہ جمع ہے۔