سیدنا بلالؓ

۔، ۔۔ ۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

زیر نظر کتاب سوانح سیدنا بلالؓ’’ حصہ اول 1980ء میں پہلی مرتبہ شائع ہوئی اور اس کا دوسرا حصہ 1981ء میں شائع ہوا جو کہ ہجرت مدینہ تک کے واقعات پر مشتمل تھا۔ یہ دونوں حصے مکرم محترم حسن محمد خان صاحب عارف ایم اے نے تصنیف فرمائے اور محترم صاجزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم اے سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے نظر ثانی فرمائی تھی۔

زیر نظرٹائپ شدہ ایڈیشن میں اس بزرگ ہستی جو دنیا کی نظر میں ایک حبشی غلام تھا مگر اسلام کی آمد سے برپا ہونے والے انقلاب کی بدولت عرب کے بڑے بڑے سردار اور آقا اسے’’سیدنا بلال‘‘کہنے میں فخر محسوس کرتے تھے ، جن کے قدموں کی چاپ جنت میں حضرت نبی کریم ﷺ نے سنی، عرش کا خدا جس کی’’اسھد أن لاالہ الا اللہ‘‘ سن کر خوش ہوتاتھا۔ اسی معزز بلالؓ کی زندگی کی جھلکیاں پیش کررہی ہے۔