سیرة النبی ﷺ

از تحریرات و فرمودات سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام

آصف احمد خان، مربی سلسلہ، پروفیسر جامعہ احمدیہ کینیڈا

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی تحریرات و فرمودات سے اقتباسات جمع کرکے مکرم آصف احمد خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا نے سیرت النبی ﷺ پر یہ تفصیلی کتاب مرتب کی ہے جس میں متفرق اقتباسات کو درج کرتے ہوئے زمانی ترتیب بھی قائم رکھی گئی ہے اور بعض جگہ سیاق و سباق واضح کرنے اور تسلسل و رطب کی خاطر وضاحتی نوٹس بھی شامل کئے گئے ہیں۔ نیز حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی پاکیزہ تحریرات کی تائید میں بعض جگہ پر مختلف کتب تاریخ و سیرت وغیرہ سے حوالہ جات بھی پیش کئے گئے ہیں یوں دلی محبت اور قابل قدر محنت سے تیار ہونے والی اس تحقیق سے ایک نہایت قیمتی کتاب مکمل ہوئی ہے جس کا سیرت و سوانح کا پہلو بھی نمایاں اور آقا و مطاع کے والہانہ عشق و محبت کی جھلکیاں بھی محفوظ ہوگئی ہیں۔ شعبہ اشاعت جماعت احمدیہ کینیڈا نے اس 300 صفحات کی کتاب کی احسن طباعت کا اہتمام کیا ہے۔