سیرۃو سوانح حضرت عمرؓ

منصوراحمدنورالدین
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ آنحضرت ﷺ کے دوسرے خلیفہ راشد تھے اور آپ ان خوش نصیب لوگوں  میں سے ایک تھے جنہوں نے نبی کریم ﷺ کی دعا سے قبولِ اسلام کا شرف پایا۔ یقیناً آپ کی ذات، اوصاف اور آپ کے دور خلافت جو تاریخ اسلام کا سنہری دور تھا، میں ہونے والے کارناموں سے واقفیت قارئین کو جہاں علم و عرفان میں بڑھائے گا وہاں ان کے لئے درست اسلامی تاریخ سے واقفیت پیدا کرنے کا موجب بھی ہوگا۔