شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف

سیرت و سوانح حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ

امۃ الباری ناصر
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

بچوں بچیوں کے لئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت وسوانح پر آسان زبان میں مختصر کتب کی تیاری کے سلسلہ یہ کتاب مکرمہ امت الباری ناصرصاحبہ کی مرتب کردہ ہے جس میں شعب ابی طالب کے پرآشوب زمانہ اور دل دہلادینے والے سفر طائف کے حالات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جس کا مطالعہ آنحضور ﷺ اور آپ کے اصحا ب کی ثابت قدمی اور صبر واستقامت کا نقشہ مہیا کرتا ہے۔ سیرت خاتم النبیین ﷺ اور دیگر کتب سیرت سے استفادہ کرکے اس کتاب میں بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ تک کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔

موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن نظارت نشرو اشاعت قادیان کا شائع کردہ ہے۔