شہدآء الحق

سرزمینِ کابل۔ افغانستان اور یاغستان میں شہدائے احمدیت کی جانفشانیوں کی ایمان افروز داستان

حضرت قاضی محمد یوسف، فاروق آف قاضی خیل ہوتی مردان
شائع کرده مجلس انصاراللہ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام خدا کی طرف سے ایک مشن لیکر آئے اور تبلیغ کا حق ادا کرکے اپنے خالق حقیقی کے پاس حاضر ہوگئے۔ آپ کا پیغام سن کر جن لوگوں نے لبیک کہا،تو ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے تب اللہ تعالیٰ نے ان مخالفین کی الگ الگ گرفت کے سامان کئے۔ ان دشمنان حق کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر نشانوں کا سامان کیا۔ اس کتاب میں مملکت افغانستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم اور ظالموں کے بد انجام کی تاریخ محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے تا مومنین کا ایمان ترقی کرے اور اس طرح دیگر ممالک اور صوبہ جات کے احمدی بھی تحریک و تحریص پائیں کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں سے ایسے نشانات کا ریکارڈ محفوظ کریں تا نہ صرف سلسلہ کی تاریخ کے زریں اوراق میں اضافہ ہو اور آئندہ نسلیں اپنے ایمان میں تقویت پائیں اور حق دشمنی پر کمربستہ لوگ اپنے انجام بد سے ڈر کر باز آجائیں۔

اس کتاب میں مسئلہ جہادکی حقیقت، حضرت مسیح موعود کی اپنی اور آپ کے زمانہ اور جماعت کے متعلق پیش گوئیاں درج کرکے مختلف ابواب بنا کر تاریخ افغانستان سے مختلف شاہان کے ادوار میں ہونے والے واقعات کو قریبا پونے دو سو صفحات میں سمویا گیا ہے۔