حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

احادیث میں مسیح موعود کی جماعت کی یہ واضح نشانی بتائی گئی تھی کہ وہ صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی ہوگی، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی طرح اپنا خون اللہ تعالیٰ کی راہ میں پیش کرنے کی اس مماثلت میں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے اصحاب میں حضرت صاجزادہ سید عبداللطیف شہید کا ایک لازوال مقام ہے۔

شہید مرحوم کے بارہ میں یہ کتاب احمدیت کی دوسری صدی کی پہلی عید قربان کے موقع پر ربوہ سے شائع کی گئی تھی۔ تب یہ عید قربان 14 جولائی کو تھی اور اسی تاریخ کو شہید مرحوم کو بھی کابل افغانستان میں نہایت بے دردی سے ایک مجمع کے سامنے حکومت و مذہب کے عمائدین نے سنگسار کرکے شہید کردیا تھا۔ تب اس  موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ

’’یہ عجیب توارد ہے کہ احمدیت کی دوسری صدی کی پہلی عید قربان ٹھیک چودہ جولائی کو منائی جارہی ہے جس میں یہ پر اسرار پیغام مخفی ہے کہ عشاق احمدیت کو اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔‘‘

موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن قادیان سے نظارت نشر و اشاعت کی طرف سے شائع کردہ ہے جس کےپانچ  ابواب ہیں۔