شیطان کے چیلے

(جن کو فخر ہے کہ ان پر شیطان نازل ہوتا ہے) کے اعتراضات کے جوابات

ہادی علی چوہدری

جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک صدی سے زائد عرصہ سے معاندین کے سوالات کے جوابات پیش کئے جارہے ہیں، لیکن بعض مخالفین سستی شہرت کی خواہش میں یا محض اپنی بے نصیبی کی وجہ سے وہی اعتراضات معمولی لفظی فرق یا جدید اضافوں کے ساتھ دہراتے چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر سید راشد علی اور سید عبدالحفیظ بھی غالباً اس زمرہ دشمنان سے ہیں جو صرف اعتراض کرنے کے عادی ہیں، جواب سننے اور اس پر غور کرنے کی حس سے عاری ہیں۔

زیر نظر کتاب ساڑھے چھ صد صفحات سے بھی ضخیم ہے اوراس میں معاندین کے اعتراضات کے مدلل اور مبسوط جوابات قرآن کریم، احادیث نبویہ، مسلمہ اور مستند اسلامی لٹریچر سے دیا گیا ہے۔