عربی بول چال

عربی سیکھنے کے آسان طریقے

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

حضرت اقد س مسیح موعودعلیہ السلام نے عربی زبان کی محبت اور اہمیت کے پیش نظر روزمرہ زندگی سے تعلق رکھنے والے چند عربی جملے لکھنے شروع کئے جن کے ساتھ ان کا اردو ترجمہ بھی ہوتا تھا، عربی زبان سیکھنے کی آسان راہ کے طور پر رسالہ تشحیذ الاذھان میں اقساط میں شائع ہونے لگے جن سے بچے اور بڑے یکساں مفید ہوتے تھے۔ رسالہ تشحیذالاذھان سے نقل کرکے ستمبر 1922ء میں مکرم محمد یامین صاحب جو قادیان کے معروف تاجر کتب تھے، نے کتابی شکل میں شائع کیا۔ یقیناً ان آسان اور سادہ  جملوں کو بمع اردو ترجمہ یاد کرنا عربی سے ابتدائی واقفیت اور محبت بڑھانے کا مفید ذریعہ ہے۔ نیز یہ چند صفحات کا مختصر رسالہ حضرت اقد س مسیح موعودعلیہ السلام کی اپنے آقا و مطاع محمد ﷺ کی مادری زبان سے عشق اور اس پر خارق عادت عبور کا پتہ دیتا ہے۔