عرفان ختم نبوت

حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒ

حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 7 اپریل 1985ء کو جلسہ سالانہ برطانیہ سے اختتامی خطاب میں ختم نبوت کے حوالہ سے تفصیلی بات کی۔ حضور ؒنے حکومت پاکستان کے اس حوالہ سے جماعت احمدیہ کے خلاف شائع کردہ کتابچہ، جسے مبینہ طور پر قرطاس ابیض کہا گیا ، کے رد میں سیر حاصل گفتگو فرمائی اور بتایا کہ جماعت احمدیہ کے خلاف مذموم ترین، بے بنیاد اور ظالمانہ الزام ختم نبوت کے متعلق ہی  لگایا جاتا ہے۔ اس خطاب میں آپ نے جہاں متعلقہ مذہبی اور سیاسی تاریخ سے مستند حوالہ جات پیش کرکے مخالفین کی باتوں کی قلعی کھولی وہاں جماعت احمدیہ کے عقیدہ ختم نبوت کی وسعت، گہرائی اور عظمت کو کھول کر بیان کیا۔