علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

علم تعبیر الرویاء جسے قرآن کریم کی اصطلاح میں ’’تاویل الاحادیث‘‘ کہتے ہیں ایک وسیع اور جامع علم ہے جسے مذاہب عالم خصوصاً دین فطرت اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اللہ تعالیٰ کے ازلی و ابدی علم و معرفت سے فیضیاب ہونے کے لئے اس علم کی زمانہ قدیم سے دائمی حیثیت و اہمیت ہے۔ مسیح و مہدی کے زمانہ میں اس علم تعبیر کی تجدید مقدر تھی کیونکہ اس جری اللہ علیہ السلام نے تفسیر القرآن کی طرح اس علم پر وہ روشنی ڈالی کہ گویا دنیا چڑھا دیا ہے۔

زیر نظر کتاب میں مصنف نے حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی تحریرات، ملفوظات اور دیگر روایات سے علم تعبیر الرویاء پر مواد یکجا کیا ہے۔