فقہ المسیح

شریعت کے اصول اور فقہی مسائل سے متعلق

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مختلف فقہی معاملات پر فتاویٰ اورشریعت اسلام کو سمجھنے کے لئےآپ کے عطا فرمودہ بنیادی اصولوں پر مشتمل ارشادات و اقتباسات کو آپ ؑ کی تحریرات و ملفوظات وغیرہ سے باحوالہ جمع کرکے ایک جگہ پیش کیا گیا ہے۔ کیونکہ آنے والے مسیح محمدی کے بارہ میں خبر دی گئی تھی کہ وہ اسلام کے مختلف فرقوں اور تمام دنیا کے لئے حکم ہوکر آئے گا اور اپنے تمام قول وفعل میں عادل ہوگا۔

یوں اس کتاب کی شکل میں احباب جماعت کے لئے دینی اور فقہی مسائل کے بارہ میں یکجائی طور پر موادمہیا ہوگیا ہے تا وہ اس قیمتی اور گرانقدر سرمایہ سے کماحقہ اور آسانی سے استفادہ کرسکیں اور یہ ان کے لئے روزمرہ معاملات میں مشعل راہ ہوسکے اور سب احمدی احباب و خواتین کے لئے اللہ تعالیٰ کی کتاب کے احکامات اور اسوۃ رسول ﷺ کی پیروی و اطاعت اور ان کے متعلق مامورزمانہ کی تعلیمات کو جاننے، سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی راہیں  کشادہ ہوتی جائیں۔