قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

۔
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش ۔۔’’دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب کے نمونہ پر چلیں۔۔۔‘‘ کو ذہن میں رکھتے ہوئے فاضل مصنف نے حضرت حکیم الامت حافظ مولوی نورا لدین صاحب بھیروی ثم قادیانی رضی اللہ عنہ کے حالات و واقعات پر یہ قیمتی مسودہ کتاب تیار کیا گواس کی  طباعت کا مرحلہ کافی دہائیوں کے بعد آیا۔

اس کتاب کے اندر حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کے مختصر سوانح بیان کرکے آپ کے بلند اور قابل رشک مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے نیز آپ کے دور خلافت کا جستہ جستہ تاریخی طور پر جائزہ لیا گیا ہے۔ الغرض تاریخ اسلام کے غیر معمولی مرحلہ، جب صدیوں کے انقطاع کے بعد امت میں پھر سے خلافت و جانشینی کا سلسلہ شروع ہوا، کے غیر معمولی اور عظیم الشان واقعات کا نقشہ پیش کیا گیا ہے۔ اور آپ ؓ کی زندگی کے محور ، خدمت قرآن کریم ، اطاعت امام، تربیت جماعت، استحکام خلافت جیسے امور کو نہایت اختصار کے ساتھ سمویاگیاہے۔