لاہور ۔ تاریخ احمدیت

حضرت شیخ عبدالقادر، سابق سوداگرمل
شائع کرده مجلس انصاراللہ

جماعت احمدیہ کی تاریخ میں لاہور شہر کی اہمیت اوراس کا  تذکرہ کافی زیادہ ہے۔ اس خطہ کی جماعتی تاریخ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے شروع ہوتی ہے اور خلفائے احمدیت کے قدم پڑنے سے یہاں کی تاریخ کا پہلو زیادہ گہرا ہوتا چلا جاتا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک و مقدس دور کی تاریخی روایات کے بیان سے شروع کرکے 1966ء تک کے حالات  اور اہم تاریخی واقعات کا مختصرا ًتذکرہ محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیز اس کتاب کی ایک اضافی خوبی اصحاب احمد سمیت تاریخی شخصیات کے تعارف و احوال پر مشتمل مواد ہے۔ الغرض اس کتاب میں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے مختلف مواقع پر لاہو رشہر میں قیام ، یہاں پر آپ کی وفات کا عظیم سانحہ، اہل لاہور سے خلفائے احمدیت کی توقعات، نصائح، رہنمائی، دورہ جات  کی رپورٹنگ، اہم واقعات، جماعتی خدمات و ترقیات، جماعتی پروگراموں، خدمت خلق ، خدام و انصار کی کارگزاری وغیرہ پر کافی قیمتی مواد و روایات جمع ہیں۔