محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تحریرات میں حضرت رسول مقبول محمد ﷺ کے محامد و محاسن جس انداز میں بیان کئے گئے ہیں اس کی نظیر امت محمدیہ کی تیرہ سو سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ، اس مجموعے کا مطالعہ آپ ؑ کے عشق رسول ﷺ کے لازوال اور والہانہ  جذبہ کی جھلکیاں پیش کرتا ہے جسے مکرم بشیر الدین الٰہ دین صاحب نے نہایت محنت اور عرق ریزی سے اقتباسات کو یکجا کرکے مرتب کیا ہے۔ درود و سلام اور محاسن و محامد کے بیان سے مزین اس گلدستہ کو حیدر آباد بھارت سے دیدہ زیب انداز میں 1986ء میں طبع کیا گیا تھا۔