مذہب کے نام پر فسانہ

مولانا دوست محمد شاہد، مؤرخ احمدیت

الٰہی جماعتوں کی مخالفت ایک طبعی امر ہے ، جماعت احمدیہ کی صد سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ہزار ہا طوفانوں اور مخالفتوں کے مقابل پر جماعت کی عالمگیر اور روزافزوں ترقیات سے زچ ہوکر مخالفین احمدیت جھوٹ جیسی نجاست کو بھی روا سمجھنے لگتے ہیں ۔

مثلاً جماعت احمدیہ کو انگریز کا ایجنٹ مشہور کرنا۔دراصل اس افسانہ کی بنیاد مئی 1967ء میں پاکستان کے شہر سرگودھا سے پڑی تھی تب مؤرخ احمدیت مولانا موصوف نے اس کا حق واجب کے طور پراس باطل اور بے بنیاد افسانہ کا کماحقہ  پوسٹ مارٹم کیا تھا اور اگست  1997ء میں قادیان سے کتابی شکل میں طبع کیا گیا تھا۔

موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن دسمبر 2005ء میں نظارت نشر و اشاعت قادیان کا طبع کردہ ہے تا افراد جماعت بھی اور حق آشنا علماء و عوام الناس بھی ان علمائے سوء کی چالوں اور بہتانوں سے آگاہ ہوکر گمراہ ہونے سے محفوظ رہیں۔