مسئلہ ختم نبوت اور جماعت احمدیہ


شائع کرده نظارت نشرواشاعت قادیان

نظارت نشر و اشاعت قادیان کی شائع کردہ اس مختصر کتاب میں ختم نبوت کے موضوع پر جماعت احمدیہ کا موقف پیش کیا گیا ہے، کیونکہ مخالفین احمدیت مسئلہ وفات مسیح میں اپنی واضح شکست کے بعد اب ختم نبوت کے نام پر جھوٹ اور اشتعال پھیلاکر سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ دراصل احمدیوں کے مقابل پر جھوٹ اور دھوکے کا سہارا لینا ہی بتاتا ہے کہ  مخالفین کا عقیدہ بابت ختم نبوت خود ساختہ ہے اور جماعت احمدیہ کا مسلک ہی قرآن کریم، احادیث مبارکہ اور تیرہ صدیوں کے صالح بزرگان امت کے مسلک کے عین مطابق ہے۔

فضل عمر پرنٹنگ پریس قادیان سے سال 2011ء میں کمپیوٹر ٹائپ میں طبع کردہ اس مختصر کتاب کی زبان سادہ اور دلائل عام فہم ہیں، جو براہ راست قرآن کریم اور انسانی عقل و فہم سے ماخوذ ہیں۔