مسیح اور مہدیؑ

حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی نظر میں

ایچ ایم طارق

آنحضرت ﷺ نے اپنی اُمت میں ایک عظیم مسیح اور مہدی کی خوشخبری فرمائی۔ اس کے باوجود، صدیاں گزرنے کے بعد کئی خود ساختہ عقائد اسلا م میں سرائیت کرگئے جن کی وجہ سے عوام آخری زمانے میں آنے والے مسیح اورمہدی کے بارے میں الجھاؤ کا شکار ہے۔

مصنف نے اس کتاب میں ایک علمی انداز سے معتبر اور مستند حوالہ جات سے مسیح اور مہدی کا مقام آنحضرتﷺ کی نظر میں ثابت کیا ہے۔ یہ حوالہ جات قرآن کریم، تفاسیر، احادیث، تحریرات حضرت مسیح موعودؑ اور مسلمان علماء کی کتب سے لئے گئے ہیں۔اس شاندار کتاب میں  اصلی حوالہ جات کی۲۴۰ عکسی تصاویر بھی شامل ہیں۔