مسیح کشمیر میں

محمد اسد اللہ قریشی کاشمیری
شائع کرده مجلس انصاراللہ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے وفات مسیح کے اعلان کے بعد جب  یہ انکشاف فرمایا کہ  مسیح کی قبر کشمیر میں ہے تو دنیا میں ایک ہیجان پیدا ہوگیا۔ آپ علیہ السلام کے بعد آپ کی جماعت بھی اس عظیم الشان تحقیق کی تائید میں نئے سامنے آنے والے حوالہ جات پیش کرتی رہی۔

اسی نہج پر مصنف نے اپنی زیر نظر کتاب میں وفات مسیح اور انکی کشمیر میں قبر کے نظریہ کے حق میں دلائل، تحقیقات، حوالہ جات، انکشافات اور ثبوت یکجا کرکے پیش کئے ہیں پس جوسفر مصنف موصوف کے 1960ء میں مختصر مضمون کی اشاعت سے شروع کیا تھا، وہ 1978ء میں کتابی شکل اور پھر سال 2014ء میں طبع دوم کی صورت میں قارئین کے سامنے ہے۔ یکصد سے زائد صفحات کی اس کتاب کو کمپیوٹر کمپوزنگ میں دیدہ زیب طباعت میں پیش کیا گیا ہے۔