منتخب تحریرات

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

1989ء میں جماعت احمدیہ کے صدسالہ جشن تشکر کی مبارک تقریب کی مناسبت سے عالمی سطح پر جو پروگرام ترتیب دیا گیا تھااس میں شامل تھا کہ خدا تعالیٰ کے حضور سپاس گذاری اور اپنے جذبات تشکر کے اظہار کے طور پر ایک سو سے زائد زبانوں میں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی تحریرات کے منتخب اقتباسات کے تراجم شائع کئے جائیں۔

یہ کتابچہ اسی عظیم اور مبارک منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔ جس میں 22 موضوعات پرحضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے نظم و نثر سے منتخب اقتباسات باحوالہ اورکمپیوٹر پر ٹائپ کرکے  پیش کئے گئے ہیں۔