حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ؓ

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

کپورتھلہ کے جن مخلصین نے امام وقت حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کو مانا، انہوں نے عشق و وفا کا اعلیٰ نمونہ دکھایاا وران کی دینی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عرش کے خدانے ان لوگوں کو جنت میں بھی مسیح موعود کے ساتھ ہونے کا وعدہ دیا۔

حضرت منشی ظفر احمد صاحب ؓ بھی اسی جماعت کپورتھلہ سےتعلق رکھنے والے ایک بے نظیر اور واجب التقلید وجود تھے۔ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے عشق میں مخمور اس پیارے وجود کو جب بھی ذرا بھی فرصت ملتی فوراً خدمت اقدس میں حاضر ہوجاتے۔ اور اخلاص و وفا سے مقدور بھر مالی قربانی میں بھی پیش پیش رہتے۔